Thursday, August 21, 2014

کامیاب نوجوان اینٹرپرینیورز

0 comments
  
اڈوراسوتک
عمر  :۱۲سال
کامیاب رائٹر
۱۲سالہ لڑکی اڈورا کی اب تک ۲ کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ اس نے اپنے لکھنے کی صلاحیت کو بولیے اور سکھانے کی طاقت میں تبدیل کر لیا ہے۔ وہ اب تک ۴۰۰ سے زائد سکولز اور کانفرنسز میں تقاریر کر چکی ہے۔



سوانا برٹ
عمر:۱۵سال
میگزین پبلشر
سوانا برٹ نے اپنا پبلشنگ کا کاروبار شروع کیا اس کے پہلےمیگزین" گرل پز" کی اشاعت نے اسے کم عمرترین پبلشر کی صف مین کھڑا کر دیا  ہے۔


فلپ ہرٹ
عمر:۱۵ سال
کم عمر موجد
فلپ نے ھائی سکول کی تعلیم  اپنے گھر میں حاصل کی۔ اس نے ۲۰۰۸ ء میں نوجوان موجد کا سالانہ ایوارڈ حاصل کیا۔ اسنے آپٹیکل فائبر فیوزنگ کے لیے اک نیا سسٹم تیار کیا ہے۔اس کی یہ ایجاد ونڈ شیلڈ پر بھاپ کا اخراج کرتی ہے اور کسی جمی ہوئی  ونڈ شیلڈ کو ۱۵ سیکندز میں ڈی فراسٹ کرتی ہے۔

ایلکس فریزئیر
عمر: ۱۶ سال
نوجوان بلاگر
ایلکس اور اس کے ۲۴ سالہ کاروباری پارٹنر  وائٹ نے اپنی پہلی پروڈکٹ ویب تھیم لانچ کی، جو اک دم کامیاب  ہو گئی۔ اس  کا بلاگ ایلگزا رینکنگ میں کسی ۱۶ سالہ لڑکے کے بنائے گئے بلاگز میں سب سے اوپر ہے۔

فرھاد ایسڈ والا
عمر ۱۶ سال
کامیاب انٹرپرینیور
فرھاد نے روک سٹاہ میڈیا کے نام سے فرم بنائی ہے جو کہ مارکیٹنگ ایڈورٹائزنگ  ،ویب ڈویلپنگ ، اور برانڈنگ کے امور سرانجام دیتی ہے۔ اس کمپنی کی عمر گو بہت کم ہے لیکن اس کے پاس  بہترین ورکرز کی ٹیم اور پوری دنیا میں پھیلے ہوئے کلائنٹ ہیں۔

مارک باو
عمر ۱۷ سال
۱۱کمپنیز اور ۳ فلاحی ادارے
مارک باو ۱۷ سلہ نوجوان طالبعلم ہے جو کہ اب تک ۱۱ ویب بیسڈ کمپنیز قائم کر چکا ہے جن میں سے ۳ فروخت بھی کر چکا ہے۔ اس نے اپنی آمدن سے ۳ غیر منافع بخش فلاحی ادارے بھی قائم کیے ہیں۔ وہ ۲۰۱۳ء میں اپنا ٹیکنالوجی نیٹ ورک قائم کر رہا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔